Purpose Driven Life is not merely a motivational slogan; it is a lived reality shaped by commitment, discipline, and unwavering belief. A Purpose Driven Life begins when a person aligns daily actions with a meaningful goal and refuses to abandon that goal despite fear, hardship, or failure. Dreams alone do not create success—only consistent struggle in the direction of purpose does. This central idea forms the philosophical backbone of the Urdu essay and resonates deeply with universal human experience.
Purpose as the Foundation of Human Growth
A Purpose Driven Life transforms ordinary existence into a meaningful journey. Without purpose, life becomes reactive, shaped by circumstances rather than intention. Many people have dreams, but only a few make them a reality because they lack the sustained effort. The difference between desire and achievement lies in persistence. Purpose demands sacrifice, patience, and courage, qualities that develop only through struggle.
This truth is powerfully illustrated in The Alchemist by Paulo Coelho. The novel presents the story of Santiago, a shepherd who embarks on a journey to discover his Personal Legend. His travels symbolise inner transformation, self-discovery, and the awakening of consciousness. Santiago’s success is not measured by material gain alone but by how faithfully he follows his purpose despite uncertainty.
Journey Over Destination
A Purpose Driven Life teaches that success is not only reaching the destination but also learning from the journey. Every challenge refines character; every setback strengthens resolve. Santiago encounters fear, temptation, and doubt, yet each experience brings him closer to understanding himself. This philosophy mirrors real life: growth occurs not at the end of the road but through each step taken with intention.
Purpose also requires harmony between effort and belief. The novel emphasises destiny, hope, and alignment with the universe, suggesting that sincere effort attracts unseen support. This idea explains why The Alchemist continues to inspire readers across cultures and languages.
Bringing Global Wisdom into Urdu Thought
The global reach of The Alchemist led to translations in numerous languages, including Urdu. One notable Urdu translation, Kimiya Gari, was rendered by Dr Umar Al-Ghazali, a respected researcher, critic, and educator from West Bengal, India. His scholarly contribution bridges world literature with Urdu intellectual tradition, making complex philosophical ideas accessible to local readers.
Dr Umar Al-Ghazali’s extensive introduction to the translation explores symbolism, destiny, and the human quest for meaning. He stresses that purpose alone is insufficient unless paired with consistent action. Many people define goals but abandon them due to fear of failure, reluctance to work hard, or lack of belief in the goal itself. These psychological barriers often prevent individuals from living a Purpose Driven Life.
A Real-Life Example of Purpose and Persistence
The philosophy of a Purpose Driven Life is not confined to literature. History provides powerful real-world examples. One such figure is Andrew Grove, who fled Hungary after political upheaval and arrived in the United States with no money, limited education, and no security. Homeless at times, he worked menial jobs and endured hunger.
Despite overwhelming odds, Grove realised that survival alone was not enough; knowledge was the path to progress. Through extreme sacrifice, he saved money to enrol at City College of New York. His academic journey was gruelling due to language barriers and a limited scientific background, yet he refused to retreat. This unyielding commitment eventually led him to co-found Intel in 1967, a company that reshaped the global technology industry.
Struggle as a Source of Strength
A Purpose Driven Life redefines struggle as preparation, not punishment. Grove’s life demonstrates that success is born from resilience, not privilege. His belief that unemployment is more a failure of courage than ability highlights the importance of mindset. Every human possesses hands and intellect; what often lacks is the will to persist.
Psychological research supports this idea: excessive focus on failure conditions the mind to avoid effort, whereas action-oriented thinking restores momentum. When individuals stop obsessing over reasons for failure and redirect energy toward action, progress resumes.
Living with Meaning and Fulfilment
Ultimately, a Purpose Driven Life elevates work from routine to passion. When life revolves around purpose, effort becomes fulfilling rather than exhausting. People begin to enjoy the process, and this enjoyment enhances both performance and achievement.
True success, therefore, lies not merely in wealth or recognition but in living intentionally guided by purpose, strengthened by struggle, and sustained by belief. Those who remain steadfast through the darkest moments often discover that darkness exists just before dawn.
If you\’re interested in reading this book, click the link below for a free download.
https://drive.google.com/file/d/1NW9l-_bW7uUaCGUWfvBp0POAPOZamfIQ/view?usp=sharing
If you\’d like to listen to this book in audio format, click the CONTACT button below to get in touch with the AwazeUrdu team to order the audiobook.
Contact Us:You can also watch the same video on these social media platforms.
Rumble Facebookدنیا میں کوئی بھی مقام حاصل کرنے کے لیے سب سے بنیادی شرط اپنے مقصد کے ساتھ مضبوط لگن، مستقل مزاجی اور غیر متزلزل یقین ہے۔ محض کسی خیال یا خواب کا موجود ہونا کامیابی کی ضمانت نہیں بنتا، بلکہ اصل فرق اس وقت پیدا ہوتا ہے جب انسان اپنے مقصد کو زندگی کا مرکزی محور بنا کر اس کے حصول کے لیے مسلسل جدوجہد کرے۔ یہی وہ حقیقت ہے جسے پاؤلو کوئیلو کے عالمی شہرت یافتہ ناول ’’الکیمسٹ‘‘ میں ایک علامتی اور فکری انداز میں بیان کیا گیا ہے۔
اس ناول میں ایک چرواہے سانتیاگو کی کہانی پیش کی گئی ہے جو اپنے خواب کی تعبیر اور اپنے مقصد کی تلاش میں سفر پر نکلتا ہے۔ یہ سفر صرف ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کا نام نہیں بلکہ انسان کے اندر ہونے والی تبدیلی، شعور کی بیداری اور خودشناسی کا استعارہ ہے۔ اس پورے سفر میں سانتیاگو مختلف کرداروں، تجربات اور آزمائشوں سے گزرتا ہے، جن کے ذریعے اسے یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ انسان کی اصل کامیابی اپنی ذات کو پہچان کر مقصد پر ثابت قدم رہنے میں ہے۔ ناول میں تقدیر، امید، محنت اور کائنات کے ساتھ ہم آہنگی جیسے گہرے تصورات کو نہایت سادہ مگر علامتی انداز میں پیش کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے یہ کہانی دنیا بھر میں مقبول ہوئی۔
اس ناول کی عالمی مقبولیت کے باعث اس کے متعدد زبانوں میں تراجم ہوئے، جنہوں نے اسے مختلف تہذیبوں اور قارئین تک پہنچایا۔ اردو زبان میں بھی اس کےکئی تراجم ہوئے،جن میں سے ایک اہم ترجمہ ڈاکٹر عمر الغزالی نے ’’کیمیاگری‘‘ کے نام سے کیا ہے، جو اس متن کو اردو ادب کے دائرے میں ایک قابلِ فہم اور بامعنی صورت دینے کی کوشش ہے۔
ڈاکٹر عمر الغزالی ایک معروف اردو محقق، نقاد اور ماہرِ تعلیم ہیں جن کا تعلق بھارت کی ریاست مغربی بنگال سے ہے۔ ان کی علمی و ادبی خدمات میں تنقیدی مضامین کا اہم مجموعہ ’’امعانِ ادب‘‘ اور ’’شہودِ عالم آفاقی: حیات و خدمات‘‘ جیسی اہم تصانیف شامل ہیں۔ وہ ترجمہ نگاری کے میدان میں بھی نمایاں مقام رکھتے ہیں، جہاں انہوں نے نہ صرف غیر ملکی ادب کو اردو میں منتقل کرنے کی کوشش کی بلکہ اس عمل میں زبان کی فکری وسعت کو بھی سامنے رکھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مرشد آباد کی لائبریریوں میں موجود اردو مخطوطات پر بھی گراں قدر تحقیقی کام کیا ہے، جو کلاسیکی اردو ورثے کی حفاظت اور اس کی دستاویزی اہمیت کے حوالے سے نہایت قابلِ ذکر ہے۔ ان کی متعدد تحریریں اور تحقیقی مضامین ریختہ پر بھی دستیاب ہیں، جو ان کے علمی کام کے پھیلاؤ اور رسائی کو ظاہر کرتے ہیں۔
اس ترجمے’’کیمیاگری‘‘کے آغاز میں ڈاکٹر صاحب نے ایک تفصیلی اور طویل مقدمہ بھی تحریر کیا ہے، جس کا کچھ حصہ آوازِ اردو کی ایک ترغیبی ویڈیو میں پڑھ کر سنایا گیا ہے۔ یہ مقدمہ دراصل ناول کے فکری پس منظر، اس کے علامتی مفاہیم اور انسانی مقصد کی تلاش جیسے موضوعات کو واضح کرنے کی کوشش کرتا ہے، تاکہ قاری متن کو صرف کہانی کے طور پر نہیں بلکہ ایک فکری تجربے کے طور پر سمجھ سکے۔
اس مقدمے میں ڈاکٹرصاحب لکھتےہیں کہ اگر مقصد کے حصول کی لگن اور ہمت کے عمومی پہلو پر غور کیا جائے تو یہ حقیقت واضح ہوتی ہے کہ کامیابی صرف مقصد کے تعین سے حاصل نہیں ہوتی بلکہ اس کے ساتھ اس مقصد کی طرف مسلسل حرکت اور غیر متزلزل وابستگی بھی ضروری ہے۔ بہت سے لوگ اپنی زندگی میں مقصد تو مقرر کر لیتے ہیں، لیکن راستے میں مختلف وجوہات کی بنیاد پر اپنی کوشش جاری نہیں رکھ پاتے۔ ان میں سب سے اہم وجہ ناکامی کا خوف ہوتا ہے، جو انسان کو قدم آگے بڑھانے سے روکتا ہے۔ اسی طرح بعض افراد محنت اور جدوجہد سے گریز کرتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ اپنے مقصد کی صداقت پر مکمل یقین نہ ہونے کی وجہ سے بھی تذبذب کا شکار رہتے ہیں۔ یہ تمام عوامل انسان کو اس کی منزل سے دور کر دیتے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ کامیابی صرف منزل تک پہنچنے کا نام نہیں بلکہ یہ پورے سفر میں حاصل ہونے والے تجربات اور چھوٹی کامیابیوں کا مجموعہ بھی ہے۔ اگر انسان اپنے سفر کو غور سے دیکھے تو اسے اندازہ ہوگا کہ ہر قدم پر وہ کچھ نہ کچھ سیکھ رہا ہوتا ہے، اور یہی سیکھنا اصل ترقی ہے۔ ہر انسان میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ اپنے ارادے اور محنت کے ذریعے ان مقاصد کو حاصل کر سکے جن کا وہ تصور کرتا ہے۔
اسی نکتے کو ایک تاریخی مثال سے بھی سمجھا جا سکتا ہے کہ دسمبر 1966ء میں روس کے ہنگری پر قبضے کے بعد ایک شخص اینڈریو فرار ہو کر آسٹریا آیا اور پھر وہاں سے نیویارک پہنچا۔ اس کا تعلق ایک عام اور کم آمدنی والے گھرانے سے تھا، جہاں اس کے والد گوالا اور والدہ کلرک تھیں۔ غربت کی وجہ سے وہ تعلیم جاری نہ رکھ سکا اور اپنی زندگی مزدوری کرتے ہوئے گزارنے پر مجبور تھا۔ اجنبی شہر میں وہ شدید بے بسی اور مشکلات کا شکار رہا، یہاں تک کہ کئی دن تک فاقہ کشی کی حالت میں رہا اور اس نے ایک پل کے نیچے اپنی زندگی کے کئی دن گزارے۔ بعد میں اسے ایک بس کنڈکٹر کی نوکری ملی، جس سے اس کی زندگی میں کچھ بہتری آئی۔
جب اس کے پاس کچھ مالی سہارا آیا تو اس نے اپنی زندگی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا شروع کیا۔ اس نے محسوس کیا کہ زندگی صرف روٹی اور پانی کے حصول تک محدود نہیں ہو سکتی۔ اس نے فیصلہ کیا کہ ترقی اور کامیابی کا راستہ علم سے ہو کر گزرتا ہے۔ اگرچہ تعلیم حاصل کرنا اس کے لیے آسان نہیں تھا کیونکہ اس کے پاس وسائل محدود تھے، لیکن اس نے اپنے مقصد کے حصول کے لیے سخت منصوبہ بنایا۔ اس نے فیصلہ کیا کہ وہ روزانہ ایک وقت کا کھانا کم کرے گا اور سفر کے لیے بس یا ٹرین کے بجائے پیدل چلے گا تاکہ پیسے جمع کر سکے۔ چھ ماہ کی مسلسل محنت اور قربانی کے بعد اس نے اتنی رقم جمع کر لی کہ وہ نیویارک کے سٹی کالج میں داخلہ لے سکا۔
ابتدائی طور پر اس کے لیے تعلیم کا سفر آسان نہیں تھا کیونکہ اس کی انگریزی کمزور تھی اور سائنس کا علم بھی بہت محدود تھا، لیکن اس کے باوجود اس نے اپنے مقصد سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا۔ ایک موقع پر کالج کے پرنسپل نے اس کی ہمت اور اصرار کو دیکھتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی چار فٹ کا انسان دس فٹ کی چھلانگ لگانا چاہے تو ہم اسے کیسے روک سکتے ہیں۔ یہ جملہ اس کے ذہن میں نقش ہو گیا اور اس کی زندگی میں ایک مستقل محرک بن گیا۔
بعد میں 1964ء میں اس نے اپنی گرل فرینڈ ایو سے اپنے خواب کا ذکر کیا کہ وہ دنیا کا سب سے بڑا انسان بننا چاہتا ہے۔ اس پر اس کا ردعمل غیر متوقع طور پر مثبت تھا، جس نے اس کے حوصلے کو مزید تقویت دی۔ اس نے اسے یہ پیغام دیا کہ ایورسٹ جتنا بھی بلند کیوں نہ ہو، انسان کے حوصلوں کے سامنے چھوٹا ہے، اور اگر دوسرے لوگ یہ کر سکتے ہیں تو وہ کیوں نہیں کر سکتا۔ یہی یقین اور خوداعتمادی اس کے لیے سب سے بڑی طاقت بن گئی۔
بعد ازاں 1967ء میں اس نے گارڈن مور اور رابرٹ نائس کے ساتھ مل کر ایک کمپنی کی بنیاد رکھی جسے بعد میں انٹیل (Intel) کے نام سے جانا گیا۔ ابتدا میں اس کا دفتر بہت چھوٹا تھا اور کوئی یہ تصور نہیں کر سکتا تھا کہ چند سالوں میں یہ کمپنی دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شمار ہونے لگے گی۔ لیکن بانی کی مستقل مزاجی، یقین اور محنت نے اسے اس مقام تک پہنچایا۔
آج انٹیل دنیا کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے، جس کے اثاثے اربوں ڈالر سے زیادہ ہیں اور جو سالانہ اربوں ڈالر منافع کماتی ہے۔ اس شخص کے ذاتی اثاثے بھی کروڑوں ڈالر تک پہنچے اور 1997ء میں اسے ’’مین آف دی ائیر‘‘ قرار دیا گیا۔
ایک انٹرویو کے دوران جب اس سے بے روزگاری کے بارے میں سوال کیا گیا تو اس نے کہا کہ اس کے خیال میں دنیا میں حقیقی معنوں میں کوئی بے روزگار نہیں، کیونکہ ہر انسان کو عقل اور ہاتھ دیے گئے ہیں، لہٰذا وہ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ صلاحیت کا نہیں بلکہ حوصلے اور محنت سے گریز کا ہے۔
اسی سوچ کی تائید قرآن مجید کی سورہ النجم کی اس آیت سے بھی ہوتی ہے،جس کامفہوم ہےکہ ’’انسان کے لیے وہی ہے جس کی اس نے کوشش کی‘‘۔ اسی طرح شاعرِ مشرق کے الفاظ بھی اس حقیقت کو واضح کرتے ہیں کہ
’’عمل سے زندگی بنتی ہے، جنت بھی جہنم بھی‘‘۔
کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کوشش تو کرتے ہیں لیکن نتائج ان کے حق میں نہیں آتے، تاہم حقیقت یہ ہے کہ کامیابی انسان کے صبر اور مسلسل محنت کا امتحان لیتی ہے، اور جو اس امتحان میں ثابت قدم رہتا ہے وہی کامیابی حاصل کرتا ہے۔ ایک چینی کہاوت کے مطابق رات کے سب سے تاریک لمحات صبح کے بالکل قریب ہوتے ہیں۔
لہٰذا اصل ضرورت اس بات کی ہے کہ انسان اللہ پر یقین رکھے، اس کی مدد پر اعتماد کرے اور اپنی کوشش کو مسلسل جاری رکھے، کیونکہ وہی بہترین مددگار اور رزق دینے والا ہے۔ جب انسان یہ یقین رکھتا ہے کہ اللہ اس کے قریب ہے اور اس کے ساتھ ہے تو پھر مایوسی اور گھبراہٹ کی کوئی وجہ باقی نہیں رہتی۔
اسی کے ساتھ یہ بھی سمجھنا ضروری ہے کہ ناکامی کی وجوہات پر حد سے زیادہ غور کرنا بعض اوقات انسان کی صلاحیتوں کو محدود کر دیتا ہے۔ ماہرین نفسیات کے مطابق جب انسان مسلسل اپنی ناکامی کی وجوہات تلاش کرتا رہتا ہے تو اس کا ذہن اسے مزید کوشش سے روکنے لگتا ہے، جبکہ اگر وہ ان وجوہات پر اصرار چھوڑ دے تو اس کی توجہ دوبارہ عمل کی طرف لوٹ آتی ہے۔
آخر میں یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ جب انسان مقصد کے ساتھ زندگی گزارتا ہے تو اس کی کوشش صرف وقت گزارنے یا رسمی کام تک محدود نہیں رہتی بلکہ وہ اپنے کام سے لطف اندوز ہونے لگتا ہے، اور یہی کیفیت اس کی کارکردگی اور کامیابی دونوں کو بلند کرتی ہے۔